کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر بھارت کو سب سے بڑا دھچکا،بھارتی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

6:20 PM 29 february

اسلام آباد (خبر نامہ 92) بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی بھارت کو مہنگی پڑ گئی۔بھارت کی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی جس سے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بھارت کو ہی مہنگی پر گئی۔ بھارت کی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی جس سے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر بھارت اپنا بہت بڑا نقصان کر بیٹھا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ دراندازی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔جس میں وزیراعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویزخٹک شریک ہوئے۔اجلاس میں بھارتی دراندازی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔اس کے علاوہ ائیر ڈیفنس نے بھی وزیراعظم عمران خان کو واقع کے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کو اس حملے کا جواب دیا جائے گا لیکن وقت اور جگہ کا انتخاب ہم خود کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان نے فلفور عالمی سطح پر مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں بھی اس مسئلے کو فورا اٹھا جائے گا۔

Related Post