بھارت کی معروف اداکارہ نے دبنگ خان سلمان خان پر ریپ کا سنگین الزام عائد کردیا

8:00 PM 7 february

اسلام آباد(خبرنامہ 92) بھارت کی معروف ماڈل اور وی جے پوجا مشرا بھی می ٹو مہم کا حصہ بن گئیں۔پوجا مشرا نے دبنگ خان سلمان خان کے اوپر ریپ کے الزمات لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف ماڈل اور وی جے پوجا مشرا بھی می ٹو مہم کا حصہ بن گئیں۔انہوں نے بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کے اوپر ریپ کے الزمات لگائے ہیں۔پوجا مشرا نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان خان نے انہیں کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کئی بار اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر میرا ریپ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے فلم سلطان کی شوٹنگ کے بعد مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پوجا مشرا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اور ان کے اس اقدام کو سستی شہرت کا حربہ کہا جارہا ہے۔

Related Post