نواز شریف کو جیل بھیجنے میں ان کی پارٹی کے کس برے رہنما کا ہاتھ ہے،ناقابل یقین خبر

4:35 PM 17 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) وفاقی وزیر برائے مواصلات مرادسعید نے کہا نوازشریف کے جیل جانے میں عمران خان کاکردارنہیں،نوازشریف کی قید کے پیچھے اولاد ، پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے، منطق مانی جائے تونوازشریف کوشاہدخاقان نے جیل میں ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ مجرم کوسیاسی رہنماپیش کرنیکی کوشش میں ناکامی ہی ملے گی، پرویز رشید روز اول سے کسی غلط فہمی کاشکارہیں، قوم نوازشریف کی وارداتوں سے غافل نہیں۔وزفاقی وزیر کا کہنا تھا نوازشریف کے جیل جانے میں عمران خان کاکردارنہیں،نوازشریف کی قید میں اولاد ، پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے، چوری اس وقت پکڑی گئی جب وہ خودمطلق العنان وزیراعظم تھے۔مراد سعید نے کہا نوازشریف پرسارامقدمہ خودمسلم لیگ ن کے دوراقتدارمیں چلا، منطق مانی جائے تونوازشریف کوشاہدخاقان نے جیل میں ڈالا، ڈان لیکس کے موجدبتائیں عمران خان نےنواز شریف پر کون سا مقدمہ کیا۔ان کا کہنا تھا شریف برادران کی جرات وبہادری کامظاہرہ قوم دیکھ رہی ہے، نکے بابو پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں اور بڑے میاں بیماری کی آڑمیں فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں۔ نکے بابو پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں۔مراد سعید نے کہا کہ شعبہ ہائے زندگی کی طرح سیاست کی تطہیر کاعمل بھی جاری ہے، جھوٹ، مکاری کے بجائے قوم اصول،نظرے کی سیاست چاہتی ہے۔

Related Post