وزیراعظم عمران خان نے سیگریٹ اور تمباکو نوشی پر پابندی عائد کر دی

4:30 PM 17 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) مشیر انسداد تمباکو نوشی بابر بن عطا نے وزیراعظم آفس کو ٹوبیکو فری قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے دکانوں پرتمباکو مصنوعات کی تشہیرپرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مشیروزیراعظم نے کہا وزیراعظم آفس میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ حکومت کا دکانوں میں تمباکو مصنوعات کی تشہیرپر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر مکمل پابندی ہوگی۔بابربن عطا کا کہنا تھا وزارت صحت پابندی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی، ٹوبیکو گائیڈلائنزکمیٹی نےتمباکومصنوعات کی تشہیر پرپابندی کی سفارش کی تھی، ساتھ ہی ساتھ یکم جون سے سگریٹ پیکٹ پر انتباہی تصویر کا حجم ساٹھ فیصد ہوگا۔

Related Post