عامر اور محمد آصف ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل،کن دو کھلاڑیوں کو واپس بھیجا جائے گا؟بڑی خبر

7:40 PM 16 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے مشاورت مکمل ہوگئی ہے اورسلیکٹرز نے جارح مزاج بلے باز آصف علی اور تجربہ کار فاسٹ باﺅلر محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل فہیم اشرف اور اوپننگ بلے باز عابد علی کی جگہ محمد عامر اور آصف علی 15 رکنی ٹیم ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ 27 سالہ آصف علی نے ساﺅتھیمپٹن کے دوسرے ون ڈے میں 36 گیندوں پر 51 اور برسٹل کے تیسرے ون ڈے میں 43 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیل کر ورلڈ کپ سکواڈ میں اپنی سیٹ کنفرم کروالی ہے۔رواں سال اپنی 27ویں سالگرہ منانے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر جو چیچک کے باعث ان دنوں قومی ٹیم سے علیحدہ کر دیے گئے ہیں اور ان دنوں لندن میں زیر علاج ہیں،پیسر کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی آشیر باد اور انگلینڈ کےخلاف دو میچز میں باﺅلرز کی ناقص پرفارمنس نے ان کا راستہ صاف کر دیا ہے۔

Related Post