وزیراعظم کا وفاقی کابینہ سے تین مزید وزراء کو باہر نکالنے کا فیصلہ،تفصیلات سامنے آگئی

5:00 PM 15 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ سے تین مزید وزراء کو باہر نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ایک نہیں دو بار خفیہ رپورٹس مل چکی ہیں جن میں دو وزراء اور ایک معاون خصوصی کی کرپشن اور اثاچوں میں اضافہ سمیت کارکردگی صفر بتائی گئی ہے۔ عمران خان نے چند رفقاء سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ معاون خصوصی جو کہ وزیراعظم کے بہت قریبی بھی سمجھے جاتے ہیں انہیں سب سے پہلے کابینہ سے باہر جبکہ دیگر دو وزیروں کو بعد میں نکالا جائے گا، نیب نے بھی خفیہ رپورٹس کی روشنی میں خفیہ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

Related Post