قوم کے لیے بری خوشخبری:زیر سمندر تیل و گیس کی تلاش کی جانے والی ڈرلنگ مکمل،تیل تک رسائی حاصل ہوگئی

5:00 PM 14 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) حکومت نےتیل و گیس کے ذخائر کے لیے ڈرلنگ مکمل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے 280 کلومیٹر دورزیرسمندر تیل وگیس کی تلاش کیلئے مطلوبہ ڈرلنگ کا اعصاب شکن مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ ای این آئی کمپنی پر مشتمل جوائنٹ وینچر نے 14ارب لاگت سے 5 ہزار470 میٹر زیرسمندر (لائنرتک)ڈرلنگ مکمل کرتے ہوئے تیل وگیس کے ذخیرہ تک رسائی حاصل کرلی ۔ ڈرلنگ کمپنی نے تیل وگیس کی حقیقی مقدارکا تعین شروع کردیا ہے ۔ یہ عمل آئندہ تین روز میں مکمل جبکہ تیل وگیس کی مقدار کی رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کرلی جائے گی۔ ابتدائی اندازے کے مطابق کیکڑا ون بلاک میں 9ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور خام تیل کی بڑی مقدار موجود ہو سکتی ہے۔ قومی اخبار سے گفتگو میں میں ایگزن موبل کمپنی کے سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ کیکڑا ون بلاک میں تیل وگیس کی تلاش کے لیے 11جنوری 2019ء کو شروع کی گئی ڈرلنگ لائنر تک مکمل کرلی گئی ہے ۔ ای این آئی، ایگزن موبل، اوجی ڈی سی ایل اور پی پی ایل اس کنویں میں 25 فیصد کے تناسب سے ملکیت رکھتی ہیں اور اسی تناسب سے چاروں کمپنیوں نے مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے ۔ کیکڑا ون بلاک میں تیل وگیس کے تخمینی ذخیرے 9 ٹریلین کیوبک فٹ تک رسائی کے لیے طویل عرصے سے کوششیں جاری تھیں۔ ڈرلنگ کمپنی گیس وتیل کے ذخیرے کی حقیقی مقدار کا تعین کرنے کے لیے 200 میٹر ذخیرے میں رسائی شروع کردی ہے ۔ ہائی پریشر کے باعث یہ عمل محتاط انداز میں آئندہ تین روز میں مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد ذخیرے سے ملنے والے نمونوں کی ٹیسٹنگ اور تجزیہ کا عمل شروع ہوجائے گا۔ اگر تکنیکی ٹیم نے تجویز دی تو ذخیرے کے اندر1ہزار میٹر نیچے تک جانے کی کوشش کی جائیگی۔ ڈرلنگ کے عمل کے دوران آپریشن ٹیم کو ہائی پریشر کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ہائی پریشر کسی بھی گیس کے ذخیرے کی کامیابی کا روشن عندیہ تصورکیا جاتا ہے ۔ ذخیرے سے ملنے والے نمونوں کی ٹیسٹنگ اور تجزیہ کرنے کے بعد اگر ذخیرے میں گیس یا تیل کی بڑی مقدار کی تصدیق ہوگئی اور جسکی مالیت 10ارب ڈالر سے زائد ہوتو گیس وتیل کو نکالنے کے لیے سمندر میں انفراسٹرکچر بچھایا جائے گا۔ ذخیرہ بڑا ثابت ہونے کی صورت میں پاکستانکا پٹرولیم مصنوعات کا امپورٹ بل6ارب ڈالر سالانہ کم ہونے کی امید ہے ۔ دوسری جانب حیران کن امریہ ہے تیل وگیس کی تلاش کے لیے

Related Post