بری خبر:محمد عامر انگلینڈ سیریز اور ورلڈکپ سے باہر

4:31 PM 14 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) قومی کرکٹ ٹیم کا بڑے میچ کا کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا، فاسٹ باؤلر محمد عامر خسرے کا شکار ہو گئے۔ورلڈکپ میں شرکت کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر کی ورلڈکپ میں شرکت کا امکان تقریباً ختم ہوگیا ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر کے خسرے کا شکار ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محمد عامر کا ولڈ کپ کی ٹیم میں بھی شمولیت کا امکان کم ہے۔محمد عامر کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت انگلینڈ کے خلاف کارگردگی سے مشروط تھی۔ تاہم محمد عامر وائرل انفیکشن کے باعث دوسرا میچ بھی نہیں کھیل سکتے تھے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر تیسرا ون ڈے میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ اگر محمد عامر انگلینڈ کیخلاف سیریز کا کوئی بھی میچ نہ کھیل پائے، تو ورلڈکپ میں ان کی شرکت کا امکان ختم ہو جائے گا۔ اس سے قبل شاداب خان سے متعلق بھی ایسی ہی خبر سامنے آئی تھی۔ شاداب خان دورہ انگلینڈ سے قبل ہپٹائٹس سی کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں علاج کے لیے انگلینڈ بھجوایا جہاں ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی نے ان کے چیک اپ کے بعد بعض دوائیں تجویز دینے کے ساتھ خوشخبری سنائی کہ وہ جلد اس مرض سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے

Related Post