رمضان ٹرانمیشن میں خواتین کے متعلق نامناسب نازیبات،عامر لیاقت پر پابندی عائد۔۔

4:25 PM 14 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) عامر لیاقت حسین ہر سال مختلف ٹی وی چینلز پر رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن کرتے ہیں جسے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔ امسال رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی پروگرام کر رہے ہیں۔ لیکن رمضان ٹرانسمیشن کے دوران حال ہی میں خواتین کے سامنے کی جانے والی غیر مناسب اور نازیبا بات کی وجہ سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایک مرتبہ پھر سے تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقتحیسن کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کے حوالے سے پابندی عائد کی جائے۔

Related Post