مریم نواز کا شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے متعلق ٹوئیٹ

12:05 PM 13 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مایہ نازآل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں کیلئے نیک تمناؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی بیٹیاں ایک دن آپ کی سب سے بڑی طاقت بنیں گی، یہ ایسی سرمایہ کاری ہے ، جو دونوں جہان میں آپ کو نہ ختم ہونے والا منافع بخشے گی، بہت اچھے! یہ آپ انتہائی قابل اطمینان مثال سیٹ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے شاہد آفریدی نے کہا کہ میری بیٹیاں میرے لیے قیمتی اثاثہ ہیں، یہ میری زندگی کا محور ہیں اورمیری زندگی ان کے گرد گھومتی ہے۔ میری بیٹیوں نے زندگی میں کچھ بننے کیلئے مقاصد قائم کیے ہیں، میں بطور والد ان کی رہنمائی کروں گا اور تمام خواہشات پوری کروں گا اور بطور والد یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اس کو ادا کروں۔ مریم نواز شریف شاہد آفریدی کے ٹوئیٹ پر ردعمل دے رہی تھی۔

Related Post