شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں،ثانیہ مرزا کی ٹوئیٹ۔۔۔۔۔

12:20 PM 9 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) شعیب ملک سے اختلافات کی خبریں، ثانیہ مرزا کی ٹوئٹ سب کی دلچسپی کا باعث بن گئی، ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لئے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی، شوہر کا ذکر نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ننھے شہزادے کی نئی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لئے اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی- واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلافات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ جبکہ ثانیہ مرزا نے اپنی حالیہ ٹوئٹس میں شعیب ملک کے ذکر سے بھی گریز کیا ہے۔ دوسری جانب شعیب ملک دورہ انگلینڈ کے دوران رخصت لے کر دبئی چلے گئے تھے۔ شعیب ملک نے ذاتی وجوہات کے باعث رخصت حاصل کی تھی۔ شعیب ملک کی رخصت کے بعد ہی ان کے اور ثانیہ مرزا کے اختلافات کی خبریں گردش کر نے لگی تھیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی

Related Post