بریکنگ نیوز: چوہدری نثارکا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

12:15 PM 9 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) چوہدری نثار کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، وزیراعلی پنجاب بنانے کی تیاریاں، سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پس پردہ معاملات طے کیے جا رہے ہیں، ق لیگ، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کو اعتماد میں لے کر حتمی اعلان کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے مسلسل مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ سامنے آئی ہے کہ سابق وزیر داخلہ اورمسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ فیصلہ بھی کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ہارون رشید کی جانب سے تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے موجودہ وزیراعلیعثمان بزدار کا جانا یقینی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اس بات کو قبول نہیں کرتے، اپنے فیصلے پر بضد ہیں، تاہم وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارگھر چلے جائیں گے۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اگلے وزیراعلی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ہوں گے۔

Related Post