سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی کتاب" گیم چینجر" پر پابندی عائد۔۔۔

5:45 PM 8 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) سابق پاکستانی آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کی کتاب ''گیم چینجر'' مشکل کا شکار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی کتاب ''گیم چینجر'' پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ شاہد آفریدی کی کتاب ''گیم چینجر'' پر پابندی کی درخواست عبدالجلیل خان مروت ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ۔ درخواست میں شاہد آفریدی ، وجاہت سعید خان ، جاوید میاں داد، گوتم گھمبیر، پی سی بی ، آئی سی سی اور نادرا کو فریق بنایا گیا۔ درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ شاہد آفریدی نے لیجنڈ جاوید میانداد کے لیے ''سمال مین'' کا لفظ استعمال کیا۔ اسی طرح انہوں نے وقار یونس جیسے عظیم باولر کو '' Mediocre captian and Terrible Coach'' یعنی ''سطحی اورخوفناک کوچ ''قرار دیا. درخواست میں کہا گیا کہ شاہد آفریدی نے بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر کے لیے'' Saryal means Burnt Up'' یعنی ''سڑیل '' جیسے نا مناسب، غلط اور بدنامی والے الفا ظ کا استعمال کیا جس سے انہوں نےکرکٹ کے اداروں، کھیل اور فین یعنی چاہنے والوں کو تکلیف پہنچائی۔شا ہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اپنی عمر 1975ء ظاہر کی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اور دیگر اداروں نے 1996ء میں شاہد آفریدی کو 16 سال کا تیز ترین سینچری بنانے والا ریکارڈ ہولڈر ظاہر کیا تھا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ شاہد آفریدی عدالت میں آکر ثبوت دیں کیونکہ 1975ء کے حساب سے تو آفریدی کی عمر 20 یا 21 سال بنتی ہے نہ کہ 16 سال۔شاہد آفریدی اور وجاہت سعید خان کو کتاب کو ملک میں تقسیم کرنے سے روکا جائے ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کتا ب ''گیم چینجر'' شائع ہوئی جس میں شاہد آفریدی نے کئی انکشافات کیے

Related Post