عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو نئی بری ذمہ داری سونپ دی

5:45 PM 8 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) حکومت نےاسد عمر کو نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اسد عمر کو چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ مقرر کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی چیف وہپ عامر ڈوگر کو اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی۔ واضح رہے گذشہ روز وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کے مابین ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد اسد عمر کو اہم عہدہ یا وزارت دینے کی باتیں گردش کر رہی تھیں۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق وزیر خزانہاسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شمولیت اور نئی وزارت کی پیشکش ٹھکرا دی ۔

Related Post