جوانی کے دور میں کافی عرصے تک ایک لڑکی سے باتیں کرتا رہا بعد وہ لڑکا نکل آیا:شاہد آفریدی

12:50 PM 8 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں کئی راز فاش کیے ہیں۔انہوں نے اپنی کتاب میں جہاں مختلف لوگوں پر تنقید کی وہیں اپنی زندگی سی متعلق دلچسپ قصے بھی بیان کیے ہیں۔اسی طرح انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے شروع سے ہی پارٹی کرنے کا شوق تھا۔دورہ آسٹریلیا میں نائٹ کلب گیا تو ساری رات لڑکی سے باتیں کی۔ آفریدی نے اپنے دل ٹوٹنے کا واقعہ شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90کی دہائی میں ایک لڑکی سے فون پر بات کرتا تھا،اس دور میںموبائل نئے تھے اور بہت مہنگے بھی تھے۔اس لڑکی کی آواز سننے کے لیے پیسے بھی بہت اڑائے۔اور کئی مہینوں تک فون پر بات کرنے کے بعد ملنے کا پلان بنایا۔شاہد آفریدی نے اس واقعے کا ڈراپ سین لکھتے ہوئے کہا کہ جب اس لڑکی سے ملاقات ہوئی تو وہ لڑکا نکلا جو کہ لڑکی بن کر مجھ سے باتیں کرتا تھا۔ س وقت مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔

Related Post