بریکنگ نیوز:وزیر ریلوے شیخ رشید نے استعفی دے دیا

5:20 PM 4 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) شیخ رشید احمد نے استعفیٰ دے دیا، وزیر ریلوے نے ای سی سی کی رمضان کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دیا، مشیر خزانہ کی جانب سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ وزارت خزانہ کے ماتحت کام کرنے والی ای سی سی کی رمضان کمیٹی کی سربراہی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید احمد سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں۔ مشیر خزانہ نے درخواست کی ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد رمضان کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹور انتظامیہ سے مذاکراتمیں اپنا کردار ادا کریں۔ فیظ شیخ کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کےذریعےعوام کوریلیف دینےکاپروگرام متاثرہونےکاخدشہ ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کوشیخ رشیدکےتحفظات دورکرنےکی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو سابق وزیر خزانہ اسد عمرنے ای سی سی کمیٹی میں شامل کیا تھا۔ اسد عمر نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ای سی سی کی رمضان کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ تاہم اب شیخ رشید نے ای سی سی کی رمضان کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم شیخ رشید کی جانب سے ای سی سی کی رمضان کمیٹی سے مستعفیٰ ہونے کی واضح وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔

Related Post