2010 کی سپاٹ فکسنگ کا پہلے سے ہی علم تھا٬شاہد آفریدی نے برا انکشاف کردیا

5:10 PM 4 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اہم انکشافات کر دئیے۔شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں کرکٹ لیجنڈز سمیت کسی کھلاڑی کو نہیں بخشا۔انہوں نے جاوید میانداد، وقار یونس، شعیب ملک سمیت اہم کھلاڑیوں ہر سخت تنقید کی اور اس کے علاوہ شاہد آفریدینے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا پہلے سے ہی علم تھا۔مظہر مجید نے فون مرمت کے لیے ایک دکان پر دیا تھا اور اتفاق سے دکان کا مالک میرے دوست کا دوست نکلا،مظہر مجید دکے فون سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کیے گئے پیغامات ملے۔ شاہد آفریدی نے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے متعلق اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیااسکینڈل کا پہلے سے ہی علم تھا،مظہر مجید نے فون مرمت کے لیے دکان پر دیا تھا جو اتفاق سے میرے واقف تھے،فون سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کیے گئے پیغامات ملے،مینجمنٹ کو ثبوت دکھائے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ میں نے یہ پیغامات وقار یونس سے بھی شئیر کیے۔میجنمنٹ یا تو خوفزدہ تھی یا پھر اسے ملک کے وقار کا خیال تھا۔یاور سعید نے پیغامات دیکھ کر بے بسی کا اظہار کیا۔یاور سعید نے مجھ سے پیغامات کی کاپی مانگنے کی بھی زحمت نہ کی۔عبدالرزاق نے بھی سلمان بٹ، محمد عامر اور آصف پر شک کا اظہار کیا۔ تھا.واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی آپ بیتی’ ’گیم چینجر“ جلد ہی منظر عام پر آ جائے گی۔

Related Post