بیکنگ نیوز؛پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفی دے۔۔۔۔

5:55 PM 2 may

اسلام آباد (خبر نامہ 92) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات،مسائل حل نہ ہونے پر استعفوں کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے شکایتوں اور مسائل کے انبار لگا دیے۔ اراکین قومی اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے شکایت کی کہ سرکاری افسران نہ تو فون سنتے ہیں اور نہ ہی دفتر میں انہیں ٹائم دیتے ہیں۔ اگر حلقے کے عوام کے مسائل حل نہیں ہونے تو پھر ہم استعفیٰ دے دیتے ہیں۔ ھانہ کلچر کو ٹھیک کرنے کی بجائے تھانوں کی حالت پہلے سے بھی بدتر ہوچکی ہے۔ارکا ن کی بات کو نہ سنا جانا اور عوام کے مسائل کا حل نہ ہونا پارٹی کی بدنامی ہے۔ عوامی حلقوں میں پارٹی کی ساکھ شدید مجروح ہوتی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے ارکان کی باتیں سنی اورشکایات کو درج بھی کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکان قومی اسمبلی کو مسائل حل ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی مسائل حل نہ ہونے پر استعفوں کو دھمکی دے دی۔ مزید برآں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلیٰپنجاب سردار عثمان بزدار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسد قیصرنے کہا کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور ملک کی ترقی میں اس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے اور عام آ دمی کی معیاری زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ موثر قانون سازی کے لئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں قریبی رابطوں کا ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں اور دیگر عوامی مفادات کے منصوبوں میں عوامی نمائندوں کی رائے کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ عام آدمی کے معیارِ زندگی بہتر بنانے اور ملک سے بیروزگاری، غربت، دہشتگردی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے قانون سازی کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

Related Post