حسن علی بھی جنٹلمین گیم کرکٹ کے ساتھ دھوکا کر گئے

5:55 PM 30 April

اسلام آباد (خبر نامہ 92) پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے دوران اپنے پہلے وارم اپ میچ میں کینٹ کی ٹیم کو 100 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر دورے کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ مگر حسن علی کی میچ کے دوران اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑنے کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس پر کئی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔ حسن علی نے 89 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے ایلکس بلیک کو گیند کروائی جو بلے کا اوپری کنارہ چھو کر ہوا میں بلند ہو گئی اور کیچ پکڑنے کیلئے حسن علی پوزیشن میں آ گئے، انہوں نے کیچ پکڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے گیند زمین پر نظر آیا جبکہ حسن علی جشن منانے کا منفراد انداز اپناتے دکھائی دئیے۔

Related Post