ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

6:15 PM 30 March

اسلام آباد (خبر نامہ 92) ورلڈ کپ 2019 کے لیے سلیکشن کمیٹی نے 14 رکنی سکواڈ کو حتمی شکل دیدی۔مزید دو کھلاڑیوں کا فیصلہ چند روز بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیٹی نے ولڈکپ2019 کے لئے 14 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔جن میں فخرزمان، امام الحق،عابد علی, حارث سہیل, شعیب ملک, عماد وسیم, محمد حفیظ, سرفراز احمد, بابر اعظم, شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حسن علی محمد عامر شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی مزید دو کھلاڑیوں کا فیصلہ آئندہ کچھ دنوں میں کرے گا۔ان دونوں کھلاڑیوں میں ایک بیسٹمین اور ایک بولر ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

Related Post