پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اپنی ہی پارٹی کے خلاف پھٹ پڑے

6:10 PM 30 March

اسلام آباد (خبر نامہ 92) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما علیم خان اپنی ہی پارٹی کے خلاف پھٹ پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئیر رہنما علیم خان نے اپنی پارٹی سے رابطہ نہ کرنے کا گلہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب سے نیب کی حراست اور جیل میں ہوں عمران خا ن کا کوئی پیغام آیا نہ ہی ان کا کوئی رابطہ ہے۔ عمران خان کے ساتھ مخلص ہوں اور وہ بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مسلم لیگ ن کے دور میں وزیر رہے وہ آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے بھی وزیر ہیں ۔ میں ابھی کیس بھگت رہا ہوں ،رہائی کے بعد تمام معاملات پر کُھل کر بات کرین گے ،اگر میری گرفتاری سے پارٹی کے کچھ لوگ خوش ہیں تو میں ان کے لیے دعا گو ہوں ۔ علیم خان نے مزید کہا کہ مجھے وزارت کا کوئی شوق نہیں ہے۔ اگر انہیں وزارت کا شوق ہوتا تو وہ دس سال اپوزیشن میں نہ بیٹھتے۔

Related Post