نیب ان ایکشن:وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور ان کے بھائی وزیر خزانہ پنجاب ہاشم بخت گرفتار؟

6:00 PM 30 March

اسلام آباد (خبر نامہ 92) نیب نے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور ان کے چھوٹے بھائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی۔ بہت جلد گرفتاری کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور ان کے بھائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور کرپشن کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔نیب کے مطابق اس خاندان کے پاس سیاست میں آنے سے پہلے پانچ ہزار ایکڑ زمین موجود تھی۔لیکن سیاست میں آنے کے بعد ان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ان کے نیویارک کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپے موجود ہیں۔پاکستان میں ان کی بےشمار فیکٹریاں اور درجنوں گھر موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جوان بخت کی گرفتاری کا امکان ہے۔

Related Post