30 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان،سکول،کالجز اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے

4:45 PM 27 March

اسلام آباد (خبر نامہ 92) 30 مارچ بروز ہفتہ کو میلہ چراغاں کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے 30 مارچ بروز ہفتہ کو میلہ چراغاں کے موقع پر شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔میلہ چراغاں کے موقع پر شہر کے تمام سکول اور کالجز بند رہیں گے۔اس کے علاوہ شہر کے تمام سرکاری دفاتر بھی میلہ چراغاں کے موقع پر بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے 30 مارچ بروز ہفتہ کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق عام تعطیل کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ طالب علم عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین لاہوری کے بارے میں جان سکے۔اور میلہ چراغاں میں شرکت کر سکیں۔

Related Post