وطن روانگی سے قبل عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو کیا تحفہ پیش کیا

5:05 PM 23 March

اسلام آباد (خبر نامہ 92) ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد تین روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے الوداع کیا۔وہ تین روز سے پاکستان میں موجود تھے۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور ملیشیا کے درمیان بہت سے معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ ملیشیا نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو بطور تحفہ دورے کی فوٹو البم دی۔ ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے جانے سے پہلے جے ایف 17 تھنڈر کا معائنہ بھی کیا۔ پاک فضائیہ نے ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو پاک فضائیہ کی جیکٹ بطور تحفہ پیش کی۔

Related Post