سینیٹر سراج الحق آئندہ پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوگئے

6:00 PM 21 March

اسلام آباد (خبر نامہ 92) سینیٹر سراج الحق پانچ سال کیلئے دوبارہ امیر جماعت اسلامی منتخب ہوگئے،سراج الحق2019ء تا2024ء تک امیر جماعت منتخب ہوئے ہیں، سراج الحق کی پہلی مدت 9اپریل 2019ء کو ختم پوری ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقجماعت اسلامی نے سینیٹر سراج الحق کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اگلی مدت کیلئے پھر امیر منتخب کرلیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق کو امیر جماعت اسلامی پاکستان 2019ء تا2024ء کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔سینیٹر سراج الحق کی دوسری مدت 9اپریل 2019ء کے بعد شروع ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر جماعت اسلامی نے منصورہ میں پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مردووٹرز کی تعداد34ہزار 666جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد4ہزار 858ہے۔

Related Post