چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی کتنی تنخواہیں؟جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

5:35 PM 17 March

اسلام آباد (خبر نامہ 92) گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں اراکینِ اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے بل منظور کیا گیا جس پر کئی حلقوں نے تنقید بھی کی اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہے اور وزراء نے خود ہی اپنی تنخواہ بڑھا لی ہے۔ اب تمام صوبوں کے وزرائے اعلی کی تنخواہوں کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ تنخواہ بلوچستان کے وزیرِ اعلی کی ہے جنہیں 5لاکھ 50ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے اس کے علاوہ انہیں سرکاری گھر اور گاڑیاں بھی ملتی ہیں جبکہ وہ چاہیں تو ایک لگژری کار بغیر ٹیکس دیے بیرونِ ملک سے درآمد بھی کر سکتے ہیں، اگر بلوچستان کے وزیر اعلی ذاتی گھر میں رہیں تو انہیں 50ہزار روپے آضافی ملتے ہیں۔ دوسرے نمبر پہ خیبر پختون خواہ کے وزیرِ اعلی ہیں جن کی تنخواہ 2لاکھ جبکہ باقی وزراءکی تنخواہ 1لاکھ 80ہزار ہے ۔ انہیں بھی ایک سرکاری گھر اور 70ہزار روپے آضافی ملتے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے وزیر اعلیٰ کی ماہانہ تنخواہ 1لاکھ50ہزار روپے ہے جبکہ باقی وزراء کی تنخواہ 75ہزار روپے ماہانہ ہے. ۔ پنجاب کے وزیرِ اعلی کی کی تنخواہ 39ہزار روپے ہے جبکہ باقی وزراء کی تنخواہ 35ہزار روپے ہے، پنجاب کے وزیر اعلی کو سرکاری گھر اور گاڑیاں بھی ملتی ہیں اگر وہ اپنے گھر میں رہیں تو انہیں 25ہزار روپے دیے جاتے ہیں، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی بیرون ملک سے 3200cc گاڑی درآمد کر سکتے ہیں۔

Related Post