اسلام آباد کو یادگار بنانے والے سکندر کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

5:30 PM 17 March

اسلام آباد (خبر نامہ 92) تن تنہاء وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو یرغمال بنانے والے اسکندر کی قسمت کا فیصلہ کر لیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلو ایریا میں فائرنگ کیس کے ملزم محمد سکندر کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلو ایریا میں فائرنگ کیس کے ملزم محمد سکندر کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے ملزم محمد سکندر کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردیعدالت نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے بلیو ایریا میں فائرنگکرکے علاقے کو یرغمال بنانے والے ملزم سکندر کو 16 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Related Post