لیفٹ آرم سپنر عمر خان پاکستان کا مستقبل قرار

5:45 PM 16 March

اسلام آباد (خبر نامہ 92) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ نوجوان لیفٹ آرم سپنر عمر خان مستقبل میں پاکستان کا اثاثہ بننے کی اہلیت ہے جس کے پاس کم عمری میں وہ صلاحیتیں ہیں جن کو نکھار کر پاکستان کرکٹ کیلئے موثر ہتھیار بنایا جا سکتا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کوچ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ سپن باﺅلنگ ایک ایسا آرٹ ہے جس سے مخالف ٹیم کے رنز روکے جا سکتے ہیں اور اگر پی سی بیاس جانب سنجیدگی سے توجہ دے تو کئی سپنرز سامنے آ سکتے ہیں کیونکہ ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ 41سالہ سابق آف سپنر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی اہمیت اپنی جگہ لیکن ڈومیسٹک کرکٹ اس سے کہیں زیادہ ضروری ہے کیونکہ بیس اوورز میں کھلاڑی کا اندازہ نہیں ہو پاتا مگر تین اور چار روزہ میچوں میں کرکٹر کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کا بھی علم ہو جاتا ہے۔

Related Post