کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی ٹرافی کی تقریب رونمائی،ڈیرن سیمی نے سرفراز احمد کو کیا کہا کہ سرفراز منہ دیکھتے رہ گئے

5:40 PM 16 March

اسلام آباد (خبر نامہ 92) پاکستان سپر لیگفور کا فائنل اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 4) کی ٹرافی کی رونمائی ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی جہاں فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں کے کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن ہوا اور دونوں کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ اس دوران ڈیرن سیمی نے سرفراز سے کہا کہ آج ٹرافی تم اٹھاؤ کل ہم اٹھائیں گے، ایسے میں سرفراز احمد نے بھی بھرپور جذبے سے جواب دیا کہ ہم آج بھی اٹھائیں گے اور کل بھی۔یہی نہیں ڈیرن سیمی نےپی ایس ایل ٹرافی کا جف سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں شدت سے اس کو چاہتا ہوں آپ کو کیا لگتا ہے یہ میرے پاس آسکتی ہی ۔

Related Post