برینٹن ایک اچھا انسان تھا،دہشت گرد کیسے بن گیا؟ مسجد پر حملہ کرنے والے برینٹن کی دادی کا بیان سامنے آگیا

5:35 PM 16 March

اسلام آباد (خبر نامہ 92) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی النورمسجد اور لِین وڈ میں واقع مسجد میں گذشتہ روز جمعہ کی نماز کے دوران سفید فام انہتا پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 49 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اس حملے کے بعد مرکزی ملزم برینٹن ٹیرنٹ کی والدہ اور بہن روپوش ہو گئے۔ حملے پر رد عمل دیتے ہوئے برینٹن کی دادی کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھا انسان تھا، جس برینٹن نے مساجد پر حملہ میں اس سے ناواقف ہوں۔ 94 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ برینٹن کی یہ کارروائی پورے خاندان کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹن کی والدہ پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہیں۔ جب حملہ ہوا اُس وقت وہ ایک مقامی اسکول میں انگریزی کا لیکچر دے رہی تھیں اور تب ہی انہیں علم ہوا کہ ان کے بیٹے نے دو مساجد پر فائرنگ کی ہے. اطلاعات ہیں کہ انسداد دہشتگردی فورس کی جانب سے پوچھ گچھ کے بعد برینٹن ہیریسن کی ہمشیرہ روپوش ہو گئی ہیں۔ برینٹن کے اہل خانہ نے جیسے ہی ٹی وی پر اس کی شناخت کی فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا۔ برینٹن کی دادی کا کہنا تھا کہ برینٹن سے متعلق یہ خبر دل دہلا دینے والی اور ناقابل یقین ہے کیونکہ وہ ایک نہایت اچھا انسان تھا۔ وہ ہمیشہ سے رحمدل تھا اور سال میں دو مرتبہ ہم سے ملنے بھی آیا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا اُس کی باتوں سے کبھی انتہا پسندی کی کوئی جھلک محسوس نہیں ہوئی۔

Related Post