کیا ڈاکٹر عافیہ صدیقی واقعی امریکی جیل سے رہا ہو کر پاکستان آ رہی ہے؟اصل حقائق

5:30 PM 16 March

اسلام آباد (خبر نامہ 92) گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھی پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی امریکہ کی جیل سے جلد رہا ہو کر پاکستان پہنچ رہی ہیں۔اس حوالے سے معروف صحافی اوریا مقبول جان نے بھی دعوی کیا تھا ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان پہنچ جائے گی۔لیکن جب خبرنامہ 92 کی ٹیم نے خبر کی حقیقت جاننے کے لئے متعلقہ حکام اور اپنے ذرائع سے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔پاکستان کی حکومت ویسے تو یہ کوشش کر رہی ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کسی بھی طرح رہا کرنے کروایا جائے۔لیکن ابھی تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔کیونکہ امریکہ کا قانون اس کے آرے آ رہا ہے۔ خبر نامہ 92 نے جب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے معلوم کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بھی رہائی کی خبر کی تردید کردی۔ لیکن افسوس تو اس بات کا ہے کہ سوشل میڈیا پر تو یہ خبریں گردش کر رہی رہی تھی۔لیکن ڈیجیٹل میڈیا کی کچھ معروف ویب سائٹ نے بھی یہ خبر اپنے فرنٹ پیج پر لگائیں۔ہم اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلا کر اپنا ہی نقصان کرتے ہیں۔

Related Post