بھارتی پائلٹ کے بھارت پہنچتے ہی بھارت کیا کرے گا؟بری خبر

6:10 PM 1 March

اسلام آباد (خبر نامہ 92) گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو اب سے کچھ عرصہ بعد بھارتی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ جس کے بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو انٹیلیجنس بیورو لے جایا جائے گا۔جہاں اس کا میڈیکل اور نفسیاتی معائنہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سب سے پہلے انٹرنیشنل ریڈ کراس سوسائٹی ابھینندن کو اپنے ساتھ لے کر جائے گی اور ان کا مکمل معائنہ کیا جائے گا۔ اس معائنے کا مقصد یہ طے کرنا ہوگا کہ انہیں کوئی جسمانی نقصان تو نہیں ہوا۔ انہیں کسی طرح کے ڈرگس دیے گئے ہوں، اور جسمانی یا ذہنی اذیت دی گئی ہو تو جنیوا کنوینشن کے تحت اس کی تحقیق کرنا ذمہ داری بنتی ہے۔ س معائنے کے دستاویزات تیار کی جائیں گی اور بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہنچنے کے بعد فضائیہ کی میڈیکل ٹیم ابھینندن کا مکمل معائنے کرے گی۔ اس وقت تک اس کام کے لیے ماہرین کو نامزد بھی کر دیا گیا ہوگا۔ اس کے بعد وِنگ کمانڈر سے بات کی جائے گی۔ بعد ازاں انٹیلی جنس ڈیبریفِنگ ہوگی کہ ان کے ساتھ کیا ہوا، کیسے ہوا۔ پاکستان میں ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا، ان سے کیا پوچھا گیا اور کس بارے میں بات ہوئی۔ اس کے بعد ایک رپورٹ تیار کر کے حکومت کو پیش کی جائے گی۔ اگر بھارت کو لگے کہ اس سب میں کچھ قابل قبول نہیں ہے تو انہیں بین الاقوامی سٹیج پر پیش کیا جائے گا۔

Related Post